ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدلنے کی تجویز افسوسناک :ایس ڈی پی آئی

حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدلنے کی تجویز افسوسناک :ایس ڈی پی آئی

Wed, 26 Sep 2018 18:53:02  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال ،26؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) 
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر بادشاہ خان نے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام اٹل اسٹیشن کرنے کی منظوری کی مذمت کی۔ بادشاہ خان نے کہا کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کو ان کے معتدل رویے کی وجہ سے ملک کے ہر طبقہ میں مقبولیت حاصل تھی ۔ مگر انکی موت کے بعد بی جے پی کی صوبائی سرکاروں نے قومی اور ملکی اہمیت کے وہ مقامات جو مسلم نام سے منسوب تھے۔ ان کے نام اٹل بہاری واجپائی کے نام کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔ جو سراسر ووٹ کی سیاست اور مسلم مخالف ذہنیت کی غمازی کرتی ہے۔ بادشاہ خان نے ریلوے بورڈ سے اپیل کی ہیکہ وہ پہلے سے دوسرے ناموں سے منسوب اسٹیشنوں کے نام نہ بدلے۔ انہوں نے صوبائی سرکار سے مانگ کی ہیکہ اٹل بہاری کے نام کو یادگار بنانے کے لئے وہ نئے پروجیکٹ کو ان سے منسوب کر سکتی ہے۔انھوں نے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدلنے کے ممبر آف پارلیمنٹ کی تجویز کو افسوسناک بتایا اور کہا کہ بھوپال کے مین ریلوے اسٹیشن کا نام اٹل بہاری سے منسوب کرنے میں انھیں کیا پریشانی ہے۔ بادشاہ خان نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی شخصیت کو متنازعہ بناکر بھاجپا انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے جو قابل مذمت ہے۔


Share: